اگلے پانچ دنوں میں اٹھارہ مارچ کو روس میں صدارتی انتخابات متوقع ہیں۔اس موقع پر نارویجن تنظیم People146s Diplomacy پیلپلز ڈپلومیسی نے الیکشن کے مشاہدے کے لیے روس میں بطور مبصر شرکت کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔نارویجن اسٹیٹ کی جانب سے یہ بیان دیا گیا ہے کہ اگرچہ روس نے اسے شرکت کی اجازت دی ہے تاہم وہ اس کے حق میں نہیں۔
نارویجن اسٹیٹ سیکرٹری Audun Halvorsen نے اس موقع پر سرکاری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس تنظیم کے اس دورے کی حمائیت نہیں کرتے۔
دسمبر سن دو ہزار سترہ میں یورپین فیڈریشن سیکورٹی کونسل اور ہیومن رائٹس کے آفس نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ وہ فیڈرل انتخابات ک ے بین الاقوامی معیار کو پرکھنے کے لیے مشاہداتی ٹیم ہیومن رائٹس کے ممبران کے ساتھ بھیجیں گے۔لیکن وہ ٹیم کریمیا میں ہیومن رائٹس کے ممبران کے بغیر ووٹنگ کا مشاہدہ نہیں کریں گے۔
NTB/UFN