ناروے اور روس کے درمیان واقع سرحدی علاقے میں ایک انتیس سالہ روسی سیاح کو اس وقت پولیس نے گرفتار کر لیا جبکہ وہ ایک بینک کو لوٹنے کی کوشش میں مصروف تھا۔حوالات میں ملزم نے اپنے الزامات تسلیم کر لیے۔
پولیس نے اسے دو ہفتے کے ریمانڈپر جیل بھیج دیا ہے جبکہ اسکے وکیل صفائیUlf E. Hansen, کا کہنا ہے کہ ملزم کا مقصد بینک سے رقم لوٹنا نہیں تھا بلکہ توجہ حاصل کرنا تھا۔
مقامی اخبار سوالبارڈ پوسٹن ک مطابق ملزم نے بینک سے ستر ہزار کرونے کی رقم لوٹی ۔جبکہ پولیس نے وارادت کے بعد اسی روز جمعہ کی شام کو اسے گرفتار کرلیا۔
NTB/UFN