روس پناہ گزینوں کو واپس لینے پر آمادہ

روس نے ناروے سے پناہ گزینوں کو واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ وہ پناہ گزین ہیں جنہیں ناروے میں رہائش کی اجازت نہیں دی گئی تھی مگر ان کے پاس روس کا ویزہ ہے۔واپس بھیجے جانے والے افراد کے پاس ملٹی پل ویزہ ہونا ضروری ہے۔روس ایک مرتبہ ایک جگہ سے دو سو سے تین سو افراد تک واپس لے گا۔نارویجن خبر رساں ایجنسی کے مطابق انہیں ہوائی جہاز کے ذریعے ماسکو واپس بھیجا جائے گا۔
وہ پانچ ہزار پانچ سو پناہ گزین جو کہ ناروے کے بارڈر استور اسکوگ میں آئے تھے ۔ان کے بارے میں ابھی تک روس نے کوئی عندیہ نہیں دیا ہے۔اس کے علاوہ ناروے کے پاس اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں ہے کہ اس سال موسم بہار میں مزید کتنے پناہ گزین ناروے آئیں گے۔
محکمہء انصاف کے ڈائیریکٹر جنرل کا کہنا ہے کہ روس ان پناہ گزینوں میں سے صرف ان ہیں واپس لینے پر آمادہ ہوا ہے جن کے پاس قانونی کاغذات اور ملٹی پل ویزہ ہے۔ان میں سے ڈھائی سو افراد پہلے ہی روس واپس جا چکے ہیں جبکہ سات سو افراد یورپین ممالک کی طرف جا چکے ہیں۔کچھ کو ان کے وطن واپس بھیج دیا گیا ہے۔ اور باقی دو سو افراد روس لے رہا ہے۔
کچھ روسی اس بات پر متفق نہیں ہیں کہ جو لوگ ناروے آنا چاہتے ہیں انہیں واپس بھیجا جائے ۔لیکن آس کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک تارکین وطن کی یلغار کو کنٹرول کرنے پر متفق ہیں لیکن بد قسمتی سے شمالی یورپ کو جانے والا راستہ ان ممالک سے گزرتا ہے جس کی وجہ سے یہاں اتنے ذیادہ لوگ آ گئے ہیں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں