روس کی جاسوسی کے الزام میں نارویجن کو چودہ سال قید کی سزا

مقدمہ کے دوران نارویجن ملزم کے وکیل صفائی Ilja Novikov کا خیال تھا کہ نارویجن شخص جس پر روس کی جاسوسی کا الزام تھا کو کم سزا ملے گی لیکن اسے توقع سے ذیادہ سزا سنائی گئی۔مقدمہ کا آغاز ماسکو میں دو اپریل سے ہوا تھا۔پہلے نارویجن شخص فرودے برگ کو چھ ماہ کی سزا سنائی گئی تھی۔اس کے بعد مزید ثبوت ملنے پر اسکی سزا میں توسیع کر دی گئی۔
برگ اور اسکے ساتھیوں کے خیال میں نارویجن اور روسی حکومت کے درمیان اس معاملے میں سمجھوتہ ممکن ہے۔اوئی اسٹائن فرودے کے مددگار گروپ کا سرباہ ہے اسکا کہنا ہے کہ بہت کچھ اس سے پہلے ہو چکا ہے۔
جبکہ ارنا سولبرگ نے اپنے دورہء روس کے دوران بھی روسی حکمران والڈئمیر پوٹین سے اس بارے میں بات کی۔پوٹن نے کہا کہ اس سلسلے میں عدالت ہی کوئی فیصلہ کرے گی۔فرودے برگ کو پانچ دسمبر دو ہزار سترہ میں روس کی جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔وہ اس وقت سے قید میں ہے۔تاہم اس نسے اقبال جرم نہیں کیا۔لیکن اس نے روس روانہ ہونے سے پہلے نسل پرستوں سے ملاقات کا الزام قبول کیا ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں