نارویجن وزیر خارجہ برینڈے کا کہنا ہے کہ انہیں روسی سفارت خانے کی جانب سے یہ پیغام موصول ہوا ہے کہ روسی حکومت کو اس بات سے تکلیف پہنچی ہے کہ روس کو پناہ گزینوں کے لیے ایک غیر محفوظ ملک قرار دیا گیا ہے۔انہوں نے یہ بات ایلپائن کے قصبے میں اخباری نمائندوں سے گفتگو کے دوران کہی۔
انہوں نے بتایا کہ کئی اینجیوز حتیٰ کہ اقوام متحدہ کے کیمیشن برائے ریفیو جیز نے بھی انہیں فن مارک میں آنے والے مہاجرین کو روس واپس بھیجنے پر متنبیٰ کیا ہے۔ہائی کمیشن نے روس کو تیسرے نمبر کا محفوظ ملک قرار دینے پراعتراض کیا ہے اور کہا ہے کہ خود ناروے نومبر میں ہونے والے معاہدے کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا ہے۔جو کہ غلط ہے ۔وکلاء کی حتمی رائے کے مطابق روس اور ناروے کی صورتحال اس وقت پیچیدہ صورتحال اختیار کر گئی ہے ۔ہم نے اس بات پرعمل کرتے ہوئے پناہ گزین روس بھیجے کہ وہ روس واپس جا سکتے ہیں۔تاہم اس سلسلے میں روس نے اعتراض کیا ہے۔اس لیے اگلے ہفتے ناروے اور روس کے ما بین ہونے والے مذاکرات میں یہ توقع کی جا سکتی ہے کہ کوئی بہتر صورت نکل آئے۔
NTB/UFN