سوموار کے روز ناروے کے تھورپ ائیرپورٹ پر موسم سرماء میں کام کرنے والے محنت کشوں کی پہلی کھیپ لے کر ہوائی جہاز لینڈ ہوا۔اس پرواز میں آنے والے تمام مسافروں کی چیکنگ کے لیے محکمہء صحت،کسٹم بارڈر پولیس اور ائیرپورٹ کا عملہ موجود تھا۔ محنت کشوں کی پواز میں نوے افراد میں سے پانچ افاراد کو ورک پرمٹ نہ ہونے کی وجہ سے واپس بھیج دیا گیا۔جبکہ تمام مسافروں کو ہیلتھ ٹیسٹ لیا گیا۔ائیر پورٹ کنٹرولر نے Tine Kleive-Mathisen ٹینا مارٹنسن نے بتایا کہ رومانیہ سے آنے والے تمام مسافروں کو ھفظ ما تقدم کے طور پر چودہ روز کے لیے قرنطینہ میں بھیج دیا جائے گا۔
NTB/UFN