رگے ائیر پورٹ پرمانچسٹر جانے والی فلائٹ خالی کروا لی گئی

رگے Rygge ائیر پورٹ پر ہوائی جہاز میں بم کی اطلاع ملنے پر سیکورٹی پولیس نے اعلان کیا کہ تمام مسافروں کا سامان دوبارہ چیک کیا جائے گا۔تاہم کسی مسافر سے کوئی مشتبہ چیز برآمد نہ ہوئی جس کے بعد ہوائی جہاز خالی کروا لیا گیا۔اطلاع کے مطابق مشکوک افراد کا تعلق سری لنکا اور برطانیہ سے ہے۔یہ واقعہ اتوار کی رات کو پیش آیا۔
آخری اطلاع کے مطابق پولیس نے سوشل میڈیا ٹویٹر پر رپورٹ لکھی ہے کہ بم ناکارہ بنانے والے اسکواڈ کو ابھی تک بم نہیں ملا۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں