رگے ائیر پورٹ کی بحالی کے لیے اب بہت دیر ہو چکی ہے
رگے ائیر پورٹ کی مینیجمنٹ کا کہنا ہے کہ اگر اس وقت سیاستدان اگر ائیر ٹکٹ کی ڈیوٹی ختم بھی کر لیں تو اب اس ائیر پورٹ کو دوبارہ کھولنا اور اسکی رونقیں بحال کرنا ممکن نہیں۔ائیر پورٹ کے سی او Tandberg
کا کہنا ہے کہ اگر سیاستدان دوبارہ بجٹ کا جائزہ لے کر اضافی ٹکٹ کی قیمت کو منہا بھی کر دیں تب بھی بہت دیر ہو چکی ہو گی کیونکہ اب تک نا قابل تلافی نقصان ہو چکا ہے جسے پورا نہیں کیا جا سکتا۔ہم لوگ پہلے ہی بہت ذیادہ ادائیگیوں کے بوجھ تلے دب چکے ہیں۔ائیر پورٹ مینیجر Tandberg. کا کہنا ہے کہ صورتحال میرے قابو سے باہر ہو چکی ہے اس لیے میں کچھ نہیں کہہ سکتا کہ اب کوئی حل ممکن ہے؟معاملات پیچیدگی اختیار کر چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی صورتحال کی وجہ سے ناروے کے شعبہ ہوا بازی اور سول ایویایشن میں نجی سرمایہ کاری محفو ظ نہیں ہے۔ایک اندازے کے مطابق اس وقت اس شعبے میں منافع زیرو کے برابر ہے۔
NTB/UFN