جرمن ریان ائیر لائن کی فضائی کمپنی نے اوسلو گارڈیمون ائیر پورٹ سے ہفتے میں چار روز کی پروازیں شروع کرنے کی درخواست کی تھی جو کہ منظور کر لی گئی ہے۔یہ درخواست پہلی مرتبہ دی گئی تھی۔اب یہ ائیر لائن اس بات کا فیصلہ اکتیس جنوری تک کرے گی کہ اسے یہ پروازیں شروع کرنا چاہئیں یا نہیں۔
اس ہوائی کمپنی کو اوسلو ائیر پورٹ سے ہفتے میں تین دن اپنی پروازیں شروع کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔یہ پروازیں اوسلو سے لندن کی جانب ہوں گی ۔اس کے علاوہ لتھوانیا سے اوسلو اور ویلنئیس کی جانب بھی راؤند ٹرپ کی پروازیں شروع کی جائیں گی۔
NTB/UFN