ریلوے لائن پر اسپینش جوڑے کی واک 

تھونسبرگ کے علاقے میں ایک نو جوان اسپینش جوڑا جن کی عمریں بیس اور اکیس برس تھیں نے اچانک ریلوے کی پٹڑی پر چلنا شروع کر دیا جس کی وجہ سے ریل وے ٹریفک فوری طور پر روک دی گئی۔پولیس نے آج دوپہر دو بجے ان دونوں کو گرفتار کر کے اسپین واپس بھیج دیا ہے۔اس کے ساتھ انہیں پانچ ہزار کراؤن کا جرمانہ بھی ادا کرنے کے لیے کہا ہے۔پولیس نے یہ نہیں پتہ چلایا کہ وہ راستہ بھول گئے تھے یا جان بوجھ کر ریل کی پٹڑی پر چل رہے تھے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں