زمین کھودتے ہوئے کان کن کی لاٹری نکل آئی، 50 کروڑ روپے کا مالک بن گیا

زمین کھودتے ہوئے کان کن کی لاٹری نکل آئی، 50 کروڑ روپے کا مالک بن گیا

مشرقی افریقہ کے ملک تنزانیہ میں ایک کان میں کھدائی کرتے کان کن کی لاٹری نکل آئی۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اس کان کن کو کان میں کام کرتے ہوئے تنزانیہ کی تاریخ کے سب سے بڑے دو ہیرے مل گئے جن کی مالیت اربوں روپے میں تھی۔ یہ ہیرے دریافت کرنے کے انعام کے طور پر حکومت کی طرف سے اسے 7ارب 74کروڑ شلنگ (تقریباً 50کروڑ روپے) انعام دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ان قیمتی پتھروں کا رنگ گہرا وائلٹ بلیو تھا۔ان میں سے ایک کا وزن 9.27کلوگرام اور دوسرے کا 5.1کلوگرام تھا جو سینیو لیزر نامی کان کن کے ہاتھ لگے۔ تنزانیہ کے وزیر برائے کان کنی سائمن ایم سانجیلا کا کہنا تھا کہ ”اتنے بڑے ہیرے ملکی تاریخ میں پہلے کبھی دریافت نہیں ہوئے۔ یہ اپنی نوعیت کا ایک منفرد واقعہ ہے۔ “ واضح رہے کہ ملک کے صدر جان میگوفولی نے کان کن سینیو لیزر کو فون کرکے مبارکباد بھی دی۔