پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے زیادہ وزن والے فضائی میزبانوں کو گراؤنڈ کردیا۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پی آئی اے کی جانب سے زیادہ وزن والے فضائی میزبانوں کو جولائی کے ڈیوٹی روسٹر میں شامل نہیں کیا گیا۔ گراؤنڈ کیے گئے ” وزنی” فضائی میزبانوں کی تعداد 140 کے قریب ہے تاہم ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ 85 فضائی میزبانوں کو گراؤنڈ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزنی ملازمین کی پرموشن بھی روک دی گئی ہے۔