سائبر کرائم اور فراڈ میں ملوث پولش ملزم گرفتار

پولینڈ کی پولیس نے بیلجیئم اور یورو پول کی پولیس کے ساتھ مل کر آن لائن سائبر کرائمز میں ملوث ایک 147Armaged0n آرمیگادون نامی ملزم کو گرفتار کیا ہے،ملزم نے سن دو ہزار تیرہ سے لے کر دو ہزار اٹھارہ تک کئی پولش کمپنیوں سے آن لائن فراڈ اور کمپیوٹر سے متعلق جرائم کیے تھے۔ملزم کے خلاف کل ایک سو اسی مقدمات درج کیے گئے ہیں۔یہ مقدمات کمپیوٹر فراڈ اور منی لانڈرنگ سے متعلق ہیں۔
ملزم کے خلاف وارسا پولیس دسٹرکٹ نے تفتیش کی اور بتایا کہ ملزم بیلجیم میں روپوش تھا اور پولینڈ میں داخل ہونے کے کے دوران گرفتار ہوا۔
ملزم خود کو آن لائن کمپنی کا کارندہ ظاہر کر کے ایک ایسا حفاظتی پروگرام صارف کے کمپیوٹر م پر ا نسٹال کرتا تھا جو کہ صارف کی قیمتی فائلوں کی کاپیاں کر لیتا تھا۔وہ یہ پروگرام دو سو سے لے کر چار سو ڈالر تک فروخت کیا کرتا تھا۔ملزم اپنی یہ آن لائن کاروائی تین سے چار ہفتے تک کرتا تھا۔ اس کے بعد فراڈ سے حاصل ہونے والی رقم کرپٹو کرنسی میں تبدیل کر لیتا تھا۔
اس کے بعد ادا شدہ رقوم کے کارڈز سے منافع وصول کرتا رہا۔یورو پول نے تفتیشی مراحل کے لیے متاثرہ کمپنیوں سے معلومات کے تبادلے میں مکمل تعاون اور مدد کی۔پولش پولہس نے اس خطرناک پروگرام کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک نیا حفاظتی سوفٹ وئیر متعارف کروایا ہیجو کہ متاثرہ کمپنیاں پولیس اسٹیشن سے انسٹال کروا سکتی ہیں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں