سائیکلنگ کو صحت کے لیے بہت فائدہ مند قرار دیا جاتا ہے مگر اب سائنسدانوں نے اس کا مردوخواتین دونوں کی جنسی صحت کے لیے ایک ایسا نقصان بتا دیا ہے کہ سن کر لوگ کبھی سائیکلنگ کے نزدیک بھی نہ جائیں گے۔میل آن لائن کے مطابق یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، سین فرانسسکو کے سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ ”مرد ہی نہیں، خواتین کی جنسی صحت بھی زیادہ سائیکل چلانے سے بہت متاثر ہوتی ہے۔ اس کی وجہ سائیکل کی گدیوں سے جنسی اعضاءسے منسلک پٹھوں کو پہنچنے والا نقصان ہے۔
رپورٹ کے مطابق قبل ازیں سائیکل چلانا صرف مردوں کی جنسی صحت کے لیے نقصان دہ خیال کیا جاتا تھا تاہم اس تحقیق میں سائنسدانوں نے برطانیہ، امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی 875خواتین پر تجربات کے بعد بتایا ہے کہ ان کی جنسی صحت بھی سائیکل چلانے سے متاثر ہوتی ہے۔ اس تحقیق میں شامل سائیکل چلانے والی آدھی سے زائد خواتین کی جنسی صحت متاثر پائی گئی۔ سائنسدانوں نے نتائج میں بتایا ہے کہ اس نقصان کی وجہ سائیکلوں کی گدی ہے، جس کے ڈیزائن میں 200سال قبل سائیکل کی ایجاد کے بعد سے کوئی خاطرخواہ تبدیلی نہیں کی گئی۔سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ سائیکل بنانے والی کمپنیوں کو مردوخواتین کے جنسی اعضاءسے منسلک پٹھوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سائیکل کی گدیاں تیار کرنی چاہئیں، جو ان پٹھوں کو نقصان نہ پہنچائیں۔“