ڈنمارک میں سائیکلنگ کے دوران ایک ہاتھ میں موبائل فون پر گفتگو کرنے پر پابندی ہے۔ڈسٹٹرکٹ مینیجر کے مطابق یہ پابندی ناروے میں بھی ہونی چاہیے۔ اسلیے کہ دوران ٹریفل ذیادہ کاموں میں مصروفیت ڈرائیوروں کی توجہ ٹریفل سے ہٹا دیتی ہے جو کہ خطرناک ہے۔نارویجن صوبے ویسٹ آگدر West Agderمیں سیف آگدر کے مینیجر , Ole Rathکا کہنا ہے کہ مجھے اکثر سائیکل سوار موبائل فون پر بات کرتے نظر آتے تھے لیکن میں نے ان کے بارے میں ذیادہ نہیں سوچا ۔تاہم اس بات کا قوی امکان ہے کہ مستقبل میں سائیکلسٹوں کی تعداد میں اضافہ ہو گا۔اس لیے سائیکل سواروں پر موبائل کے استعمال پر پابندی لگا نا ہو گی۔
ڈنمارک میں سائکلنگ کے دوران موبائل فون استعمال کرنے والوں کو ایک ہزار کراؤن ڈینش کراؤن کا جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔تاہم نارویجن مینیجر ساتھر کے مطابق اگر نارویجن سائکل سوار بھی ذیادہ تعداد میں دوران سائیکلنگ موبائل فون استعمال کریں تو ایسی پابندی لاگو کرنی چاہیے ۔جو کہ ٹریفک کے نظام کو محفوظ بنا سکے۔
NTB/UFN