سابقہ برطانوی وزیر اعظم نے لڑکیوں کی تعلیم پر سرمایہ کاری کو مستقبل کی سرمایہ کاری قرار دیا ہے۔گورڈن براؤن اس وقت ایک بچوں کی بین الاقوامی تنظیم کی سربراہی کر رہے ہیں۔اوسلو میں یہ بیان انہوں نے بین القوامی تعلیم پر ہونے والی ایک کانفرنس میں شرکت کے دوران دیا۔ اس میں پچیس تعلیمی تنظیموں کے سربراہوں نے شرکت کی۔جس میں بین الاقوامی سطح پر بچوں کے تعلیمی مسائل پر بات چیت ہو گی ۔اس وقت دنیا بھر میں ساٹھ ملین بچے تعلیمی سہولتوں سے محروم ہیں ۔جبکہ کھربوں کی تعداد میں بچوں کی تعلیم میں مزید سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔
نارویجن وزیر اعظم ارنا سولبرگ نے کہا ہے کہ بچوں کی تعلیم پر سرمایہ کاری دراصل معاشرتی ترقی پر سرمایہ کاری ہے۔
تعلیمی کانفرنس کے آغاز پر گورڈن براؤن نے نارویجن وزیر اعظم ارنا سولبرگ کے تعلیمی کمیشن قائم کرنے کے اقدام پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ ارنا سولبرگ کے بغیر بین الاقوامی سطح پر تعلیمی ایجنڈا اس قدر اہمیت حاصل نہیں کر سکتا تھا۔اس کمیشن کی ترجیحات میں لڑکیوں کی تعلیم کی اہمیت سب سے ذیادہ ہے۔لڑکیوں کی تعلیم اقتصادی ترقی کے نئے دروازے کھولنے کا باعث بنے گی۔
NTB/UFN