نارویجن سیاستدان اور حال ہی میں وزارت کے عہدے سے مستعفی ہونے والی وزیر انصاف لست ہاؤگ نے اپنی ذاتی اور سیاسی زندگی کے بارے میں کتاب تحریر کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔نارویجن اخبار داگ بلادے سے گفتگو کرتے ہوئے لست ہاؤگ نے بتایا کہ انہوں نے اس سلسے میں ایک پبلشر Kagge Forlag سے بات کر لی ہے ۔تاہم ابھی تک کتاب کے ٹائٹل کے بارے میں حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔انہوں نے مزید تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ میں کتاب لکھنے کے لیے ایک Lars Akerhaug رائٹر لارش ہاؤگ سے معاونت لوں گی تاہم میں خود بھی کتاب لکھوں گی۔
لارش آکر ہاؤگ اس سے پہلے بھی دو نان فکشن کتابیں تحریر کر چکے ہیں ن میں نارویجن جہاد اور نارویجن دہشت گرد جیسی کتابیں ہیں۔ابب وہ لست ہاؤگ کی کتاب پر کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
لست ہاؤگ کا کہنا ہے کہ میں اپنی کتاب میں بہت سی ایسی باتیں لکھنا چاہتی ہوں جو میرے دل میں ہیں میں یہ بتانا چاہتی ہوں کہ میں کیسی شخصیت ہوں۔اس کے علاوہ بہت سے الزامات کے جوابات بھی تحریر کروں گی جس کی وجہ سے رد عمل متوقع ہے۔
NTB/UFN