بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو کو دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی انجیو پلاسٹی کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سابق کرکٹر اور بھارتی ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو کو دل کا دورہ پڑا اور طبیعت بگڑنے پر انہیں فوری طور پر نئی دہلی کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی انجیو پلاسٹی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ 61 سالہ سابق بھارتی کپتان کپل دیو نے 1978ءمیں انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا اور بھارت کی طرف سے 131 ٹیسٹ اور 225 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے جبکہ 1983ءمیں بھارت ان کی کپتانی میں ورلڈکپ کا فاتح بنا۔ کپل دیو نے 1994 میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا جبکہ وہ 1999 سے 2000 تک بھارتی ٹیم کے کوچ بھی رہ چکے ہیں۔