سات سالہ بچی کے ساتھ سختی سے پیش آنے والے اسکول ٹیچر کو دس ہزار کراؤن کا جرمانہ

ہیڈ مارک کے اسکول میں ایک طالبہ کو چولہے کے غلط سائڈ پر جانے سے روکنے پر ایک ٹیچر کو عدالت نے دس ہزار جرمانہ کی اداکرنے کی سزا سنائی۔تفصیلات کے مطابق ایک سات سالہ بچی کو ٹیچر نے لکڑی کی چھڑی سے روکنے کی کوشش کی۔اس مقصد کے لیے اس نے اسکی کمر پر چھڑی سے ضرب لگائی۔جس کی وجہ سے اسکی کمر پر سرخ نشان بن گیا جس کی تصویر عدالت کو پیش کی گئی۔عدالت نے اسے اسکول ٹیچر کا بہیمانہ اقدام قرار دیا اور کہا کہ بچی چھڑی کی غلط سائڈ پر موجود تھی۔ٹیچر نے اقرار جرم سے انکار کر دیا۔مگر عدالت نے ثبوت اور شواہد کی بناء پر جرمانے کی سزا سنا دی۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں