ساحل سمندر پر چہل قدمی کرتی خاتون کو ساڑھے تین کروڑ روپے کی اُلٹی مل گئی

ساحل سمندر پر چہل قدمی کرتی خاتون کو ساڑھے تین کروڑ روپے کی اُلٹی مل گئی

تھائی لینڈ میں ایک 49سالہ خاتون کو ساحل سمندر پر چہل قدمی کے دوران ایسی چیز مل گئی کہ وہ کروڑ پتی بن گئی۔ میل آن لائن کے مطابق اس 49سالہ خاتون کا نام سیریپورن نیامرین بتایا گیا ہے جو تھائی لینڈ کے صوبے نیخون سی تھامرت میں 23فروری کے روز ساحل سمندر پر سیر چہل قدمی کر رہی تھی۔ اس دوران اسے کنارے پر وہیل مچھلی کی قے مل گئی، جو کہ مارکیٹ میں انتہائی مہنگی فروخت ہوتی ہے۔رپورٹ کے مطابق اس قے کا وزن لگ بھگ 6کلوگرام تھا جس کی قیمت 1لاکھ 85ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 4کروڑ روپے)لگائی گئی ہے۔ سیریپورن کو معلوم نہیں تھا کہ یہ قے کس قدر قیمتی ہے۔ سیریپورن کا کہنا ہے کہ ”مجھے احساس ہوا کہ شاید یہ کوئی قیمتی چیز ہو چنانچہ میں اسے اٹھا کر گھر لے آئی۔ جب میں نے اپنے ہمسایوں کو یہ چیز دکھائی تو انہوں نے مجھے بتایا کہ یہ وہیل مچھلی کی قے ہے جو لاکھوں پاﺅنڈ کی ہو سکتی ہے۔ “ واضح رہے کہ وہیل مچھلی کی قے کو ’عنبر‘ بھی کہا جاتا ہے جو دنیا کے مہنگے ترین پرفیومز میں استعمال ہوتا ہے۔ اگر اس قے کو چند دن تک ہوا اور دھوپ میں رکھا جائے تو اس سے تیز خوشبو آنی شروع ہو جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں