سوبہ اوسفولڈ کے شہروں سوس برگ اور فریدرکستاد میں یوم عاشورہ پر شیعہ مسلم کے پروگرام کئی روز تک محرم میں جاری رہے جس کی وجہ سے کئی افراد میں کورونا کے جراثیم پائے گئے اور کئی سو افراد کو قرنطینہ میں بھیج دیا گیا۔
ایک متاثرہ شخص نے نیوز چینل این آر کے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم لوگ ہر سال یوم عاشورہ مناتے ہیں مگر مجھے نہیں پتہ کہ مجھے یہ بیماری باہر سء لگی یا گھر سے کیونکہ پروگرام کے بعد کئی لوگ ہمارے گھر بھی آئے تھے۔
یوم عاشورہ پر کورونا میں مبتلاء ہونے والے افراد مکمل تعاونکر رہے ہیں جبکہ سوس برگ اور فریدرکستاد کی کاؤنٹیز مل کر اس وباء کو قابو کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں۔فریدرکستاد کے داکٹر صوفی ڈینئیلسن کا کہنا ہے کہ اس وباء میں دوبارہ لوگوں کا مبتلاء ہونا اور پوری کاؤنٹی کو اپنی لپیٹ میں لینے کا مطلب ہے کہ ہمیں ابھی بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔
NTB/UFN