پچھلے برس ایک سو بیالیس مختلف ممالک سے گیارہ ہزار خاندانوں نے ناروے کی امیگریشن حاصل کی ہے ۔ ان افراد میں لسٹ کے ٹاپ پر نو سو ستائیس انڈین ہیں۔اس کے بعد نو سو تئیس فلپائنی ،نو سو دو شامی وں نے ناروے کی جانب نقل مکانی کی۔جبکہ چار سو اکہتر صومالی آٹھ سو ستر ایریٹھرین اور آٹھ سو چورہتر ٹھائی لینڈ کے افراد ناروے اپنے خاندانوں کے ساتھ منتقل ہوئے۔
ان میں سے ہر تین افراد یہاں پہلے سے رہائش پذیر نارویجن نیشنلز کے پاس منتقل ہوئے ہیں۔
اس کے بعد دوسرے گروپ میں ایسے افراد شامل ہیں جن کے خاندان کے افاراد کے پاس یہاں ملازمت کے سلسلے میں رہائشی ویزہ موجود ہے۔پچاس فیصد منتقل ہونے والے افراد اپنے جیون ساتھی کے پاس منتقل ہوئے جبکہ پینسٹھ فیصد بچے اپنے والدین کے پاس منتقل ہوئے۔
ناروے میں نارویجن افراد کے پاس منتقل ہونے والے افراد کی اکثریت کا تعلق برطانیہ،تھائی لینڈ اور فلپائن سے ہے۔
وہ افراد جو کہ یہاں بسنے والے اپنے خاندانوں میں منتقل ہوئے انکا تعلق شام، صومالیہ اور ارتھریا سے ہے۔
NTB/UFN