سال دو ہزار سولہ میں چار ہزار نئی ملازمتیں
سال دو ہزار سولہ میں کئی ملین کراؤن کا بجٹ نئی شاہراؤں کی تعمیر پر خرچ کیا جائے گا۔اسکا مطلب ہے کہ اس کے نتیجے میں چار ہزار نئی ملازمتیں فراہم ہونے کا امکان ہے۔جمعرات کے روز وزیر ٹرانسپورٹ کیٹلسول ویک Ketil Solvik-Olsen اور وزیر لیبر و بہبود انیکن ہاؤگلی نے محکمہء ٹرانسپورٹ سے اپنے منصوبو ں کے لیے مختص کیے گئے بجٹ پر بات کی جن پر سال دو ہزارسولہ میں کام ہونا ہے۔
وزراء نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ سال دو ہزار پندرہ میں بہت کم سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ ہوئی ہے۔تا ہم سڑکوں کا تعمیراتی بجٹ شاہراؤں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ ان کی مرمت کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا۔پبلک سڑکوں کی مرمت اور ٹوٹ پھوٹ سے بچانے کے لیے چار اعشاریہ دو بلین کراؤن کی رقم مخصوص کی گئی ہے ۔جبکہ نئی سڑکوں کی تعمیر کے لیے کل 1.250 اور 1.300 کلومیٹر کے علاقے پر کام کیا جائے گا۔
UFN/NTB