دو ہزارپندرہ میں اکتیس ہزار پناہ گزینوں کی درخواستیں ناروے آئی ہیں۔پناہ گزینوں کی آمد کا یہ ریکارڈ سال عنقریب ختم ہو جائے گا۔
اب ہم پورے سال کے اعدادو شمار حاصل کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔یہ اعدادو شمار نئے سال مں ماہ جنوری تک مکمل ہ و جائیں گے۔یہ بات نارویجن محکمہء امیگریشن میں پریس مشیر وی بیکے Vibeke Schjem نے نارویجن خبر رساں ایجنسی سے ایک گفتگو میں بتائی۔
جنوری سے ماہ نومبر میں ناروے میں تیس ہزار ایک سو دس پناہ گزین آئے۔پورے سال میں ناروے آنے والے پناہ گزینوں کی تعداد اکتیس اور بتیس ہزار کے درمیان ہے۔جبکہ باون اور ترپن ہفتے کے اعدادو شمار بھی نئے سال کے پہلے ہفتے میں آئیں گے۔
NTB/UFN