پچھلے سال نئے سال کے جشن کے موقع پر اٹھارہ افراد کے زخمی ہونے کی ا طلاعات موصول ہوئی تھیں۔اس لیے آتش بازی کا مظاہرہ دیکھنے والے افراد کو یہ ہدایات دی جا رہی ہیں کہ وہ اس دوران سن گلاسز کا استعمال کریں اور صوبر نظر آئیں۔لوگوں کو چاہیے کہ وہ آتش بازی کے لیے آگ جلاتے وقت بچوں کو دور رکھیں۔سول ادارہء تحفظ اور ایمرجنسی کی ڈائریکٹر آنے Anne Rygh Pedersen رگ پیڈرشن کا کہنا ہے کہ ہمیں توقع ہے کہ اس سال بھی کچھ لوگ زخمی ہوں گے۔جبکہ ہماری خواہش ہے کہ اس سال کوئی بھی زخمی نہ ہو۔
محکمہ نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر کوئی آتش بازی کا سامان آگ نہ پکڑے تو اسے باربار چلانے کی کوشش نہ کریں بلکہ اس پر پانی ڈال کر دوکاندار کو واپس کر دیں۔
NTB/UFN