نارویجن روزنامہ آفتن پوستن اور برگن ٹائمز کے صارفین کا ذاتی ڈاٹا ہیک کر لیا گیا ہے۔اس کی اطلاع ایک دوسری کمپنی ٹائپ فارم نے دی۔اس سائبر اٹیک سے کئی کمپنیاں متاثر ہوئی ہیں۔جبکہ دوسری سیکورٹی کمپنی شبسسٹیڈ نے بھی اس اٹیک کے بارے میں صارفین کو وارننگ دی۔شبسٹیڈ کمپنی نے اٹیک کی اطلاع جولائی دو ہزار اٹھارہ میں دی۔
ساٗبر اٹیک سے کل آٹھ ہزار پانچ سو افاراد متاثر ہوئے جس میں روزنامہ آفتن پوستن کے تینہزار صارفین جبکہ برگن ٹائمز کے انچ ہزار پانچ سو صارفین متاثر ہوئے تھے۔متاثر ہونے والے صارفین کو ای میل کے ذریعے اطلاع دی گئی تھی۔
کمیونیکیشن ڈائیریکٹر کمیلا شیل لینڈ نے اس واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ اگرچہ اس آن لائن واردات کو ایک تیسری پارٹی کی مدد سے کنٹرول کر لیاا گیا ہے اور چوری شدہ ڈیٹا واپس لے لیا گیا ہے۔تاہم یہ بات اطمینان بخش ہے کہ صارفین کا اہم ڈیٹا جس میں انکا پاس ورڈ اور لین دین وغیرہ شامل ہیں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
NTB/UFN