ایک حالیہ تحقیقی کے مطابق سر درد کی سستی دوا سے کینسر جیسے موذی مرض کا بچاؤ ممکن ہے۔نارویجن سائنسدانوں اور میڈیکل محققین نے ایک تحقیق میں یہ بات دریافت کی ہے کہ سر درد کے لیے استعمال کی جانے والی دواء کے استعمال سے انتڑیوں کے کینسر سے ہونے والی اموات میں کمی لائی جا سکتی ہے۔
ان دواؤں میں ایک کیمیکل acetylsalisylsyre پایا جاتا ہے جس کے استعمال سے بڑی آنت اور چھوٹی آنت کے امراض سے مرنے والوں کی تعداد میں پچیس فیصدتک کمی لائی جا سکتی ہے۔انتڑیوں کے کینسر میں مبتلا وہ مریض جو کہ اپنی دوا میں acetylsalisylsyre کا ستعمال کرتے ہیں ان کی زندہ بچنے کے امکانات ان افراد سے ذیادہ ہوتے ہیں جو کہ یہ دوا استعمال نہیں کرتے۔یہ بات اوسلو یونیورسٹی کے ریسرچ سینٹر کے محقق شیتل تھاسکن Kjetil Task233n نے اخبار وی جی سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔پروفیسر شیتل یونیورسٹی کے تحقیقی سینٹر میں محققین کے ایک گروپ کے ساتھ تحقیق میں مصروف ہیں۔
کینسر سے بچاؤ کی تنظیم کی جنرل سیکرٹری آنے لیسا نے Anne Lise Ryelاس تحقیقی کو کیسنر کے مرض کے خلاف مدافعت کے لیے ایک خوش خبری قرار دیا ہے۔اس تحقیق کی خبر پچھلے ہفتے امریکی تحقیقی رسالے میں شائع ہو چکی ہے۔
کینسر کے علاج میں استعمال ہونے والی مہنگی دوائیں ایک بہت بڑا مسلہء ہیں مگر سر درد کی دوا کی قیمت ایک کراؤن سے بھی کم ہے۔
NTB/UFN