رپورٹ وسیم ساحل
حیدر آباد سنٹرل جیل کی بیرونی دیوار کا 10 فٹ حصہ خستہ حالی کی وجہ سے گرگیاہے اور سزائے موت کے188 قیدیوں نے فرار ہونے کی کوشش بھی کی لیکن کامیاب نہ ہوسکے۔ تفصیلات کے مطابق خاردار تاریں لگاکر فوری طور پر دیوار کی مرمت کی گئی۔ پیر کے روز حیدر آباد سنٹرل جیل کی بیرونی دیوار خستہ حال کی وجہ سے گر گئی جبکہ جیل میں 7 ہائی پروفائل قیدیوں سمیت سزائے موت کے 188 قیدی موجود تھے۔
سیکیورٹی اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان قیدیوں کو بندوق کی نوک سے روکا اور فوری طور پر خاردار تاریں لگوادیں جس کے فوری بعد جیل کی بیرونی دیوار کی مرمت کی گئی تاہم اس موقع پر کوئی ناخوشگوار واقعی پیش نہیں آیا۔