سشانت سنگھ راجپوت کی زندگی پر بننے والی فلم کیلئے کس پاکستانی اداکار کو منتخب کر لیا گیا؟ زبردست خبر آ گئی

سشانت سنگھ راجپوت کی زندگی پر بننے والی فلم کیلئے کس پاکستانی اداکار کو منتخب کر لیا گیا؟ زبردست خبر آ گئی

بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار کے لئے پاکستانی اداکار حسن خان کا انتخاب کیا گیا ہے۔

’پی کے‘، ’ایم ایس دھونی‘، ’چھچھورے‘ جیسی سپرہٹ فلموں میں اداکاری کرنے والے سوشانت سنگھ راجپوت نے کچھ ماہ قبل اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا تھا۔ اداکار کی موت کی تحقیقات تو جاری ہے تاہم اب تک خودکشی کرنے کی کوئی وجہ سامنے نہیں ا?ئی۔

انتھک محنت سے کامیابی کا سفر طے کرنے والے سوشانت سنگھ راجپوت معمولی ڈانسر تھے تاہم انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور اداکاری کے شوق کو حقیقت میں بدلنے کے لئے انہوں نے فلموں میں چھوٹے کرداروں سے ابتداءکی جس کے بعد وہ کامیابی کا کا سفر طے کرتے ہوئے فلموں میں مرکزی کرداروں میں نظر آنے لگے۔

اداکار کی کامیابی کے اس دشوار گزار سفر کو دکھانے کے لئے ایمازون ویب سیریز بنائی جا رہی ہے۔ جس میں سوشانت سنگھ کا کردار ادا کرنے کے لئے پاکستانی اداکار حسن خان کا انتخاب کیا گیا ہے۔ سوشانت کی زندگی پر مبنی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں