سعودی عرب سے ملک بدر کیے گئے 60 پاکستانی لاہورائیرپورٹ پر کورونا ٹیسٹ کرائے بغیربھاگ گئے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سعودی عرب سے 135 مسافر لاہورپہنچے اِن میں 90 افراد سعودیہ سے بے دخل کیے گئے تھے۔60 ڈی پورٹیز کے پاس کوئی سامان نہیں تھا ، وہ کورونا ٹیسٹ کرائے بغیر بھاگ گئے، باقی مسافروں میں سے پانچ افراد کے کوررونا ٹیسٹ مثبت نکلے۔ٹرمینل منیجر عامر ملک کے مطابق ڈی پورٹیزکا کورونا ٹیسٹ نہیں کرایا جاتا، 60 ڈی پورٹیز بھاگے نہیں بلکہ ٹیسٹ کرائے بغیر چلے گئے۔