سعودی عرب سے ایک سال میں کتنے پاکستانی قیدیوں کو رہا کیا گیا ؟ پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

سعودی عرب سے ایک سال میں کتنے پاکستانی قیدیوں کو رہا کیا گیا ؟ پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانی نے کہاہے کہ سعودی عرب نے 1245 پاکستانی قیدیوں کو جیلوں سے رہا کر دیاہے جبکہ پاکستانی حکام مزید قیدیوں کی رہائی کیلئے سعودی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں ۔

عرب نیوز کے مطابق فروری میں پاکستان کی وزارت اطلاعات نے اعلان کیا تھا کہ سعودی ولی عہد نے اسلام آباد دور ے کے دوران 2100 پاکستانی قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم جاری کر دیاہے ۔سعودی ولی عہد کے دورے کے بعد سے سعودی جیلوں سے رہا ہونے والے 1245 قیدیوں کے علاوہ تقریبا 3400 افراد کو مکہ ، ریاض ، دمام اور تبوک سمیت دیگر شہروں سے ڈی پورٹیشن کیمپس سے رہا کیا گیاہے ۔

زلفی بخاری نے گزشتہ سال بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ 3300 پاکستانی اس وقت سعودی جیلوں میں ہیں جبکہ خلیجی ممالک میں مجموعی طور پر 6880 پاکستانی قید ہیں جن میں سے حکومت 2559 کو واپس لانے میں کامیاب ہو گئی ہے ۔

زیادہ تر پاکستانی خلیجی ممالک میں جعلی دستاویزات ، منشیات ، غیر قانونی بارڈر کراسنگ ، چوری اور رشوت کے الزامات کے تحت قید ہیں ، جن میں سے زیادہ تر رہا ہونے والوں کو ایک سے پانچ سال کے درمیان سزا سنائی گئی تھی ۔

اپنا تبصرہ لکھیں