سعودی عرب میں محققین نے ایک علاقے میں انسانی پاؤں کے نشانات دریافت کیے ہیں جن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ ایک لاکھ 20 ہزار سال پرانے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق صحرائے نفود میں واقع ایک قدیم جھیل کے سروے کے دوران ماہرین آثار قدیمہ نے ایسے نشانات پائے ہیں جو جھیل کے کٹاؤ کی وجہ سے نمایاں ہوئے ہیں۔ الاطہر جھیل کے کنارے ملنے والے یہ نشانات جانوروں اور انسانوں کے پاؤں کے ہیں۔ ان میں اونٹ، گھوڑے اور ہاتھی بھی شامل ہیں۔
ماہرین سمجھتے ہیں کہ اس جھیل کے کنارے جانور اور انسان پانی پینے کیلئے آتے ہوں گے۔ اگر محققین کا اندازہ درست ثابت ہوتا ہے اور یہ نشانات واقعی ایک لاکھ 20 ہزار سال پرانے ہیں تو یہ اب تک کے ملنے والے سب سے پرانے نشانات میں سے ایک ہیں جو جزیرہ نما عرب میں ابتدائی انسانی تہذیب کی نشاندہی کرتے ہیں۔