سعودی عرب اپنے گرم موسم کی وجہ شہرت رکھتا ہے لیکن اس باروہاں بھی عسیر نامی علاقے کے پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی جس پر دنیا دنگ رہ گئی۔میل آن لائن کے مطابق عسیر نامی اس پہاڑی علاقے میں 50سال بعد برفباری کا منظردیکھنے کو ملا ہے۔ مقامی لوگوں کی طرف سے سوشل میڈیا پر برفباری کی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کی گئیں تو دیکھ کر دنیا حیران رہ گئی۔
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے دیگر علاقوں سے لوگ برفباری دیکھنے کے لیے اس خطے میں پہنچ رہے ہیں جہاں درجہ حرارت منفی 3تک گر چکا ہے۔بتایاجا رہاہے کہ عسیر خطے کے علاوہ ریگستانی علاقوں عین سیفرا اور الجیریا میں برفباری پر بھی دنیا انگشت بدنداں ہے کہ آخر دنیا کے موسم کو کیا ہو رہا ہے کہ اب صحراﺅں میں بھی برفباری شروع ہوگئی ہے۔ معروف فوٹوگرافر کریمبوشیتاتا نے صحرا کی ریت پر پڑنے والی برف کی تصاویر بنا کرشیئر کی ہیں اورریت پر برف کے اس تعجب انگیز نظارے نے دنیا کو حیران کرکے رکھ دیا ہے۔