سعودی عرب میں کورونا وائرس کے ریکارڈ پنتالیس سو سے زائد مریضوں کی تصدیق

سعودی عرب میں کورونا وائرس کے ریکارڈ پنتالیس سو سے زائد مریضوں کی تصدیق

سعودی عرب میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کورونا وائرس کے ریکارڈ پنتالیس سو سے زائد مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جس سے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ بتیس ہزار سے تجاوز کر چکی ہے.

سعودی وزارتِ صحت کے ترجمان کے مطابق سعودی عرب میں کورونا وائرس کے چار ہزار پانچ سو سات نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ بتیس ہزار اڑتالیس ہوگئی ہے.

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے انتالیس مریض دم توڑ گئے ہیں، جن کی تعداد ایک ہزار گیارہ ہوگئی ہے، سعودی وزارت صحت کے مطابق مملکت بھر میں تینتالیس ہزار سے زائد کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز موجود ہیں جبکہ ایک ہزار آٹھ سو ستانوے مریضوں کی حالت تشویشناک ہے.

حالیہ دنوں میں سب سے زیادہ مریض دارلحکومت ریاض میں رپورٹ ہو رہے ہیں جہاں ہر ایک گھنٹے میں بتیس افراد کورونا کا شکار بن رہے ہیں.

اپنا تبصرہ لکھیں