تاریخ میں پہلی بار اسرائیلی طیارہ سعودی عرب کی فضائی حدود استعمال کر کے متحدہ عرب امارت پہنچ گیا۔اس پرواز کو یو اے ای کا سفر کرنے کیلئے خصوصی طور پر سعودی عرب کی فضائی حدود کو استعمال کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔یاد رہے یہ پہلا موقع ہے جب اسرائیل کی کسی بھی براہ راست فلائٹ نے سعودی فضائی حدود استعمال کی۔اس سے قبل سعودی عرب نے بھارتی ائیر لائن کو اسرائیل کی اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی تھی تاہم اسرائیلی پروازوں کو طویل بحیرہ احمر کے راستے سفرطے کرنا پڑتا تھا۔ تل ابیب سے اڑان بھرنے والی اسرائیل کی پرواز اے آئی ای آئی 971 میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور سینئر مشیر جیرڈ کشنر اور اسرائیل کے قومی سلامتی کے مشیر میئر بن شبات سوار تھے۔۔یاد رہے کہ اگر سعودی عرب کی جانب سے اسرائیلی طیارے کو فجائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی تو سفر کا دورانیہ 7 گھنٹے سے طویل ہوسکتا تھا۔متحدہ عرب امارات تیسرا عرب ملک ہے جس نے اسرائیل کو تسلیم کیا ہے۔ اس سے پہلے مصر اور اردن اسے تسلیم کر چکے ہیں۔ دونوں ملکوں نے 1978اور 1994میں اسرائیل کیساتھ امن معاہدے کئے تھے۔