سعودی عرب نے پہلی بار شاندار صلاحیتوں اور نایاب شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو مملکت کی شہریت دینے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی ماہرین کو شہریت دینے کے حوالے سے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے شاہی فرمان جاری کردیا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق شریعت، طب، سائنس میں نمایاں کارکردگی والے غیر ملکی شہریوں کو سعودی عرب کی شہریت دی جائے گی۔ اس کے علاوہ ثقافت، کھیل ٹیکنالوجی میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے غیر ملکی بھی سعودی عرب کی شہریت کے اہل ہوں گے۔
شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ یہ قدم وژن 2030 کی پالیسی کے عین مطابق اٹھایا گیا۔ وژن 2030 کے تحت سعودی عرب ٹاپ لیول پروفیشنلز کو اپنی شہریت دے گا۔