پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی کا کہنا ہے کہ کورونا کی صورتحال بہتر ہونے پر سعودی عرب کیلئے پروازیں بحال کردی جائیں گی۔
سعودی سفیر نے وفاقی وزیر داخلہ پیر اعجاز شاہ سے ملاقات کی اور ان کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سعودی سفیر نے کہا کہ کورونا کی صورتحال میں بہتری آتے ہی مملکت کیلئے پروازیں بحال کردی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے نہ صرف حکومتی بلکہ عوامی تعلقات بھی ہیں ، یہ تعلقات اتنے مستحکم ہیں کہ انہیں نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔