سعودی ولی عہد پاکستان سے براہ راست بھارت کیوں نہیں گئے؟ ایسا دعویٰ کہ آپ کو بھی یقین نہ آئے

سعودی ولی عہد پاکستان سے براہ راست بھارت کیوں نہیں گئے؟ ایسا دعویٰ کہ آپ کو بھی یقین نہ آئے

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 2 روزہ دورے پر بھارت پہنچ چکے ہیں جہاں وہ 44 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کے معاہدے کریں گے۔ محمد بن سلمان نے اتوار کو پاکستان سے جنوبی ایشیائی ملکوں کے دورے کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے پیر کے روز پاکستان سے براہ راست بھارت جانا تھا لیکن بھارتی اعتراض کے باعث وہ اسلام آباد سے نئی دلی کی بجائے ریاض واپس چلے گئے ۔

بھارتی ٹی وی چینل نیوز 18 نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پلوامہ حملے کے باعث بھارتی حکام نے محمد بن سلمان کے اسلام آباد سے براہ راست نئی دلی جانے پر اعتراض اٹھایا تھا جس کے باعث وہ ریاض چلے گئے اور ایک دن بعد آج (منگل کو) ریاض سے نئی دلی پہنچے ہیں۔

دارالحکومت نئی دلی کے ایئر پورٹ پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا استقبال کیا۔ محمد بن سلمان بھارت میں اپنے دو روزہ قیام کے دوران بھارتی قیادت سے انسداد دہشت گردی ، سرمایہ کاری ، توانائی اور دفاع سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ سعودی ولی عہد نریندر مودی کے علاوہ بھارتی صدر رام ناتھ کووند اور نائب صدر وینکیا نائیڈو سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

الجزیرہ کے مطابق سعودی ولی عہد کے دورے کے دوران بھارت میں آئل سیکٹر میں سعودی کمپنی ارامکو کی سرمایہ کاری کے حوالے سے پیشرفت ہوگی۔ اس کے علاوہ سعودی عرب انڈیا کے مغربی ساحل پر 44 ارب ڈالر کی لاگت سے آئل ریفائنری کی تعمیر بھی کرے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں