سید حسین شہیدسرورایڈوکیٹ
Hussain Shaheed Sarwar Advocate
PR, Date.16.07.2017
لوٹن: سماجی شخصیات سید حسین شہید سروراور شاہد حسین سید کو ان کی خدمات
پر اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں
لوٹن(پ۔ر) لوٹن بارو کونسل اور یوکے۔ کوٹلی فاؤنڈیشن نے سماجی شخصیات سید
حسین شہید سروراور شاہد حسین سید کو ان کی خدمات پر الگ الگ اعزازت سے
نوازا ہے۔ اس سلسلے میں دونوں تنظیموں کا ایک مشترکہ پروگرام منعقد ہوا
جس میں لوٹن کے میئرکونسلرچوہدری ایوب نے سید حسین شہید سرور کو اورخاتون
کونسلر نسیم ایوب نے شاہد حسین سید کو علیحدہ علیحدہ شیلڈز پیش کیں۔ اس
موقع پر سید حسین شہید سرو ر اور ان کے بیٹے شاہدحسین سید کی سماجی خدمات
کو سراہاگیا۔ سیدحسین شہید سرور نے ایوارڈ ملنے پر اسے اپنے لیے ایک بڑا
اعزاز قراردیا اور کہاکہ وہ لوٹن بارو کونسل اور یوکے۔کوٹلی فاؤنڈیشن کے
عہدیداروں کے شکرگزارہیں جنھوں نے انہیں اس اعزاز سے نوازا ہے۔ انھوں نے
خاص طور ڈاکٹرطاہرمحمودلون، ڈاکٹرگلزمان بٹ اور عمیرامجد راٹھورکاذکر کیا
اور ان کی کمیونٹی کے لئے خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر
مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد موجودتھی۔