سماجی مدد حاصل کرنے والے شخص کے گھر سے آدھے ملین کراؤن کی رقم برآمد

پولیس نے ایک بیروزگارشخص جو کہ سماجی مدد کے محکمے سے گزر بسر کے اخراجات لیتا تھا کے گھر سے چارلاکھ پچھتر ہزارکراؤن کی خطیر رقم برآمد کی ہے۔سینجا کے رہائشی اس شخص کے گھر سے پولیس نے ا س وقت پونے پانچ لاکھ کی رقم برآمد کی جب وہ کسی اور کیس کے سلسلے میں ان کے گھر کی تلاشی لے رہی تھی۔یہ رقم ان لوگوں نے اپنے بیڈ روم میں چھپا رکھی تھی۔عدالت نے اس جوڑے کو چھتیس دن جیل اور دو سال کے آزمائشی وقت کی سزا سنائی ہے۔ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اتنی رقم ہونے کے باوجود سماجی مددکیوں لی۔
اس جوڑے نے جنوری سن دو ہزار چودہ سے اضافی مدد کی مد میں سوا لاکھ کراؤن کی رقم حاصل کی جو اب انہیں لازمی واپس کرناہو گی۔
عدالت میں بیان کے وقت اس افغانیپس منظر رکھنے والے شخص نے کہا کہ مجھے یہاں کے قانون کا علم نہیں تھا مگر ہم یہ رقم گھر میں اس لیے جمع کر رہے تھے کہ میرے بچے اپنا مکان خریدنا چاہتے تھے۔بینک میں رقم اس لیے جمع نہیں کروائی کہ پھر ہمیں سوشل امداد ملنا بند ہو جاتی۔
سنجا ڈسٹرکٹ کورٹ Senja, District Court کے مطابق سوشل فراڈ ایک بڑا جرم ہے ۔جس کا ارباب اختیار کو سختی سے نوٹس لینا چاہیے۔کورٹ کے مطابق اس کیس میں کافی عرصہ سے پولیس تفتیش کر رہی تھی۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں