سنگھی دہشت گرد دستور کے قتل کیلئے روپ دھاررہے ہیں
جامعہ ،شاہین باغ پر اب تک تین دفعہ گولیاں چلائی گئی ہیں۔ بی جے پی ارکان اور سنگھی دہشت گرد مختلف مقامات پر مسلم بھیس بناکر احتجاجی ریلیوں میں شریک ہوکر فساد پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں۔ کچھ مقامات پر پکڑے بھی جاچکے ہیں اور پولیس کی امان میں دے دیےگئے۔ جہاں یہ دہشت گرد کامیاب ہوئے وہاں پر پولیس نے بے قصور مظاہرین کو اپنا نشانہ بنایا۔ خبر آئی کہ ۵ ؍فروری کو ایسی ہی ایک دہشت گرد گنجاکپور برقع پہن کر شاہین باغ جا پہنچی اور اس کے نعروں اور اس کی باتوں سے آس پاس کی عورتوں کو شک ہوا انھوں نے منتظمین کی توجہ اس جانب دلائی۔ حسب منصوبہ پولیس اسے بچانے اس کا دفاع کرنے پہنچی اور اسے لے کر چلی گئی۔ ہم محترمہ گنجا کپور سے صرف اتنا کہناچاہتے ہیں کہ یہ آر ایس ایس کا ہیڈ کوارٹر یا سنگھی دہشت گردوں کی خفیہ میٹنگ نہیں ہے ،یہ شاہین باغ ہے ۔ جہاں برقع پوش مسلم خواتین کی شانہ بشانہ سکھ سردارنیاں اور دلی کی انصاف پسند خواتین کھڑی ہیں ۔ یہاں جامعہ ، جےاین یو ، پنجاب سے لے کر پورے ہندوستان کی طالبات بلا مذہبی تفریق کے شامل ہیں۔ یہاں کے اسٹیج پر سورا بھاسکر، الکالامبا، چندر شیکھر آزادراون ، کنہیا کمار جیسے غیر مسلم بھی بڑی عزت کے ساتھ اسٹیج سے تقریر کرتے ہیں۔ یہاں روش کمار، برکھادت و دیگر صحافیوں کو مظاہرین نے سر آنکھوں پر بٹھایا۔ اگر آپ بھی اپنی مکمل شناخت کے ساتھ مظاہرے میں شامل ہونا چاہتیں تو آپ کو بھی شاہین باغ اپنے دل میں بسالیتا ۔ اگر آپ برقع پہن کر آنے کی بجائے وہا ں آکر کہتیں کہ آپ کو بھی حجاب کا تجربہ لینا ہے تو آپ کوبرقع بھی دیا جاتا ۔ مگر سنگھی دہشت گرد کل بھی باپو کو قتل کرنے کے لیے مسلمان کا روپ لے کر آئے تھے اور آج دستور کا قتل کرنے کے لیے پھر مسلمان روپ دھاررہے رہیں ۔ اللہ آپ کی نیتوں کو درست کرے ۔ آمین۔ ہم آپ سے اتنا ہی کہنا چاہتے ہیں کہ آپ اپنی جتنی سازشیں کرنا چاہیں کرتے رہیں لیکن یہ گمان نہ کریں کہ آپ کی ان سازشوں سے ڈر کر ہم پیچھے ہٹ جائیں گے ۔ ہم اپنے محاذ پر ڈٹے رہیں گے۔ ہم دیکھیں گے کہ صاحب اقتدار کب تک ہم سے آنکھیں چراتے رہیں گے۔ ہم دیکھیں گے کہ کب تک آپ ظلم کی روش پر اتراتے رہیں گے۔ ہم دیکھیں گے لازم ہے ہم بھی دیکھیں گے۔ وہ دن کہ جس کا وعدہ ہے!
عبدالمقیت عبدالقدیر ، بھوکرMob. 9867368440
Vedleggsområde