)سوات میں پہلی صدی عیسوی کے قدیم آثار دریافت ہوئے ہیں۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ڈائریکٹر آرکیالوجی عبدالصمدکاکہناہے کہ کھدائی کے دوران دو ہزار سال پرانے آثار ملے ہیں، دریافت شدہ آثار میں پلستر کی گئی بدھا کی3 فریسکو پینٹنگز اور سکے شامل ہیں،دریافت ہونے والی پینٹنگز قدیم گندھاراکے ابتدائی دور کی ہیں۔