شمالی تھرومس North Throms ڈسٹرکٹ کورٹ کی عدالت نے پچھلے برس ایک عورت کو لانگ بییئن Long byen شہر کی رہنے والی بیس سالہ عورت کو بالکونی میں آگ لگانے کے الزام میں دو برس کی سزا سنائی۔نارویجن اخبار نور لیس Norlys کے مطابق عدالت کا موقف یہ تھا ک بالکونی میں آگ بھڑکنے کی وجہ سے ممکنہ طور پر پندرہ افراد کی زندگیوں کو خطرہ لاحق تھا۔
شمالی تھرومس ڈسٹرکٹ کورٹ کے مطابق ملزمہ پر الزام تھا کہ اس نے پچھلے برس بیس مارچ کو لکڑی کی سیڑھیوں پر فوم کے گدے کو گیسولین پھینک کر آگ لگائی تھی۔جب وہ تہہ خانے سے نکلی آگ کے شعلے چھت تک پہنچ چکے تھے۔واردات کے وقت اس نے بہت ذیادہ شراب پی رکھی تھی جس میں ایمفیٹالین کیمیکل بھی شامل تھا۔
فائر بریگیڈکے محکمے نے رپورٹ دی ہے کہ آتشزدگی کے وقت اس میں کل پندرہ افراد موجود تھے جوکہ آگ پھیلنے کی صورت میں جل کر مر سکتے تھے۔مگر آگ پر قابو پا لیا گیا۔
اس عورت کو فارم کے مالک کو دو ہزار دو سو کراؤن جرمانے کی رقم بھی ادا کرنا پڑے گی۔سزا میں سے چورانوے دن منہا کر دیے جائیں گے۔کیونکہ اتنے دن ملزمہ کو تفتیش اور مقدمہ کی پیروی کے سلسلے میں حوالات میں رہنا پڑا تھا۔
NTB/UFN