سورج گرہن کی وجہ سے دھوپ کی عینک والوں کی چاندی مگر۔۔

محکمہء موسمیات کی اس پیشن گوئی کی وجہ سے کہ بیس مارچ کو یورپ اور اسکینڈینیوین ممالک میں مکمل اور جزوی سورج گرہن ہو گا عینک بیچنے والوں نے خوب کاروبار چمکایا۔عینک کے دوکانداروں نے سن گلاسز کی قیمتیں خوب چڑہا دیں اور لوگوں نے سورج گرہن کے برے اثرات سے بچنے اور اسکا نظارہ کرنے کی غرض سے خوب عینکیں خریدیں مگر یہ خرید داری ناروے میں اس وقت مایوسی کا باعث بن گئی جب محکمہء موسمیات نے پیشن گوئی کی کہ کل ناروے میں موسم ابر آلود ہونے کی وجہ سے سورج گرہن کا نظارہ نہیں کیا جا سکے گا ۔تاہم بادلوں کے باوجود جزوی طور پر تاریکی کا امکان ہے۔
اردو فلک ڈاٹ نیٹ کے نمائندہ نے دو ہفتے قبل بیس مارچ کو سورج گرہن کی خبر لگادی تھی۔
UFN

اپنا تبصرہ لکھیں