روپے کی گرتی ہوئی قدر اور ڈالر کی اونچی اڑان نے پاکستان میں مہنگائی کا ایک طوفان برپا کر رکھاہے جس کے باعث عوام شدید پریشانی کا شکار دکھائی دیتی ہیں اور اب سوزوکی نے بھی اپنی موٹرسائیکلوں کی قیمت میں 20 ہزار روپے تک کا اضافہ کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق سوزوکی نے اپنی سب سے شاہکار موٹر سائیکل ” جی ایکس ایس 150 ایس ایف “ (GXS150SF)کی قیمت میں 20 ہزار روپے اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد اب یہ پانچ لاکھ 99 ہزار روپے میں فروخت کی جارہی ہے ۔
سوزوکی نے اپنی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی موٹر سائیکل ” جی ایس 150“ کی قیمت میں پانچ ہزار روپے کا اضافہ کر دیاہے جس کے بعد اب یہ ایک لاکھ 90 ہزارو روپے میں فروخت کی جارہی ہے ۔
اس کے علاوہ جی ایس 150 ایس ای کی قیمت پانچ ہزار اضافے کے بعد دو لاکھ 7 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے جبکہ جی آر 150 بھی پانچ ہزار کے اضافے کے بعد دو لاکھ 84 ہزار کی ہو گئی ہے ۔
اس کے علاوہ سوزوکی کی موٹر سائیکل ” جی ڈی 110 ایس “ کی قیمت میں تین ہزار روپے اضافہ کیا گیاہے اور یہ ایک لاکھ 78 ہزار روپے میں فروخت کی جارہی ہے ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ سوزوکی نے دو ماہ قبل یکم جولائی کو اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمت میں اضافہ کیا تھا لیکن اب ایک مرتبہ پھر بڑھا دی گئیں ہیں ۔