وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین کے بارے میں جو بھی سوشل میڈیا پر غلط، من گھڑت اور جھوٹی خبریں پھیلائے گا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ آج ٹاسک فورس کی میٹنگ میں کورونا مثبت کیسز کےاعدادو شمارآئیں گے۔انھوں نے کہا کہ اگرکورونا مثبت کیسزکی شرح میں کمی ہوئی توتاجروں کےمطالبات ضرور مانیں گے۔