نارویجن وزیر خارجہ برینڈے نے آج واشنگٹن کے ایک اجلاس میں کہا ہے کہ موجودہ کوپن ہیگن کی دہشت گردی ایک یسا واقعہ ہے جس نے باراک اوباما کو یہ اجلاس بلانے پر مجبور کیاہے۔یہ بات برینڈے نے واشنگٹن میں ناروے کی جانب سے نمائندگی کرتے ہوئے اپنی تقریر میں کہی۔
اس کانفرنس میں ساٹھ کے قریب ممالک سے وزرائے خارجہ اور نمائندوں نے شرکت کی۔جبکہ یو نائیٹڈ نیشنز کے جنرل سیکرٹریز بین کی مون Ban Ki-moonاور Thorbjorn Jagland تھور بیورن جاگلینڈ نے بھی شرکت کی۔یہ اجلاس منگل کے روز شروع ہوا ہے اور جمعرات تک جاری رہے گا۔
بین ا لاقوامی سطح پر دہشت گردی اور انتہا پسندی کی کئی مثالیں ہیں جن کے خلاف مل کر کام کرنے کی کئی علاقوں میں سخت ضرورت ہے۔
NTB/UFN