جمعہ کے روز پریس کانفرنس میں وزیر صحت نے اعلان کیا ہے کہ سوموار کے دن سے صوبہ اوسفولڈ میں بسوں اور ٹرینوں کے تمام مسافروں کے لیے فیس ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا جائے گا۔ اس لیے کہ اسصوبے میں لوگوں کے لیے ایک میٹر کا فاصل رکھنا مشکل ہے تاہم اس قانون کی وجہ سے ایک میٹر کا فاصلہ رکھنے پر پابندی نہیں ہٹائی جائے گی۔ اس قانون کا اطلاق اگلے دو ہفتے تک رہے گا۔
فیس ماسک وبائی مرض کی روک تھام کے لیے چالیس فیصد مددگار ہے جبکہ ایک میٹر کا فاصلہ مرض کے پھیلاؤ میں اسی فیصد تک تحفظ دیتا ہے اس لیے وزیر صحت نے ایک میٹر کے فاصلے کو لازمی قرار دیا ہے اور اسکی پر زور اپیل کی ہے،
نارویجن کمپنی کورونا مانیٹر کی ایک سروے رپورٹ کے مطابق پچاس فیصد نارویجن فیس ماسک استعمال کرنے کے حق میں ہیں۔
NTB/UFN