سوموار کو ناروے کا تاریخی کرپشن کیس عدالت میں پیش ہو گا

سوموار کے روز ناروے کی تاریخ کا سب سے بڑا کرپشن کیس ناروے کی ضلعی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔اس کیس پر یہ عدالت تین ماہ تک مسلسل کام کرے گی۔یہ کیس پانچ جنوری کو شروع ہو گا جس میں سابقہ سی او اور پریزیڈنٹ عدالت میں پیش کیے جائیں گے۔یہ بہت گھنائونا کیس ہے۔جس میں ایک بڑی رقم رشوت کے لیے دی گئی ہے اور رشوت میں دی جانے والی رقم کی وصولی کے سلسلے میںلیبیا اور بھارت کی بڑی شخصیات ملوث ہونے کا امکان ہے۔یہ بات محکمہء تفتیش کی چیف ماریانے نے نارویجن نیوز بیو روکو ایک بیان میں بتائی۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں