سونے کیے لیے خواب آوردوا اور جاگنے کے لیے کوکین کا استعمال

نارویجن سمندر میں کام کرنے والے بیشتر ملازمین سونے کے لیے خواب آوردوائیں اورجاگنے کیلیے کوکین کا نشہ استعمال کرتے ہیں۔یہ بات صوبہ روگے لینڈRoga landسلیپنگ سینٹر کے مینیجر نے ایک اخباری بیان میں بتائی۔الزبتھ برٹرینڈنے کہا کہ ایسے افراد کی تعدادمیں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جو نیند پوری نہ ہونے کی وجہ سے نفسیاتی مسائل کا شکار ہیں۔ یہ ملازم برطرف کیے جانے کے خوف سے اورغیر متوازن نیند کی وجہ سے نیند سے جدو جہد میں مصروف رہتے ہیں۔ Bratland-Solaبریٹ لینڈ سولا نے برگن ٹائمز سے کہا کہ یہ ملازم خواب آور گولیاں اورنشہ آور ادویاء دونوں استعمال کرتے ہیں۔ان ملازمین کو رات کی طویل شفٹوں میں کام کرناپڑتا ہے۔
اب سماجی اور لیبر شعبوں میں ملازمت کرنے والے ملازمین کا نشہ کے استعمال سے متعلق ٹیسٹ لیا جائے گا ۔اس طرح چھ سو سے ذائد ملازمین اس ٹیسٹ سے گزریں گے گو کہ تمام ملازمین مشتبہ نہیں ہیں۔سلیپنگ سینٹر میں ٹیسٹوں کا یہ سلسلہ موسم گرماء دو ہزارتیرہ سے شروع کیا گیا ہے گو کہ اس کے بعد سے ایک بھی ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت نہیں آیا۔مگر یہ ٹیسٹ مختلف ملازموں کے کیے گئے تھے۔اس میں تمام ملازمین شامل نہیں تھے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں